کیچ سے طالب علم سمیت 2 نوجوان جبری لاپتہ ،بی وائی سی کی تصدیق

 


 کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ  کے مرکزی شہر  تربت سے اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے آسکانی بازار میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے وفا منظور بلوچ اور مہیم جان بلوچ نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔ 

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا وفا درزی کا کام کرتے ہیں ، جبکہ مہیم تربت یونیورسٹی میں بائیو کیمسٹری کا طالب علم ہے، اس وقت وہ اپنا مڈٹرم پیپر دے رہا تھا کہ انھیں جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post