کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان کیچ کے مرکزئی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ کر خلیل احم ولد سمی اللہ نامی نوجوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
جبری لاپتہ خلیل بلوچ کی جبری گمشدگی کی واقع کو بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے غیر قانونی کرار دیکر انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارو سے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیاہے ۔
علاوہ ازیں پنجگور سے جبری لاپتہ عابد نور اور صابر نور کے لواحقین نے جاری بیان میں کہاہے کہ انھیں 30 ستمبر کو صبح سویرے ایف سی نے گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا، جب ان کی رہائی کیلئے دھرنا دیا گیا تو کمشنر مکران نے وعدہ کیا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر دونوں بھائیوں کو رہا کیا جائے گا اس لیے ہم نے دھرنا ختم کردیا لیکن اس بات آج تقریباً دس دن گزر چکے ہیں لیکن دونوں بھائی ابھی تک رہا نہیں کئے گئے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم ایک بار پھر ڈی سی پنجگور، ضلعی انتظامیہ اور کمشنر مکران کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں اور اگر اگلے 24 گھنٹے کے اندر اندر عابد اور صابر کو رہا نہیں کیا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا، ہم اپنا آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان اگلے 24 گھنٹے میں کریں گے ۔