دکی سانحہ ،21 کان کنوں کا قتل، مزدوروں نے تحفظ ملنے تک احتجاجا کام بند کردیا

 


دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع دکی میں 21   کان کنوں کے بیہیمانہ قتل   کے بعد دیگر کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے احتجاجا کام بند کردیا۔

اطلاع ہے کہ دکی میں کوئلہ کانوں پر فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 21 افراد کے ھلاک ہونے کے بعد کان کن سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے احتجاجاً  کوئلہ کانوں میں کام بند کردیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ 21 کان کنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، جب تک انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post