پولیس کو اکتوبر 14 تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ سی پیک روڑ سے مسلح جہتوں کا خاتمہ ،منشیات کے اڈوں کو بند اور جبری گمشدگیوں کو روکے ۔اسداللہ بلوچ کی پریس کانفرنس



پنجگور  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ میرے حلقے کی 7 ارب روپے کی اسکمیں جو بجٹ 2023 / 2024 کو اسمبلی سے باقاعدہ منظور شدہ تھیں موجودہ بلوچستان حکومت نے ان پر کٹ لگادیا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں یہ ناانصافی صرف  میرے ساتھ نہیں ہوا ہے بلکہ یہ ناروا عمل میرے حلقے کے لاکھوں عوام کے ساتھ ہوا ہے اور موجودہ پی ایس ڈی پی میں میرے حلقے کا کوئی اسکیم نہیں لیاگیا ہے واحد رکن اسمبلی ہوں جو مجھے کوئی فنڈز اور اسکیم نہیں دیا گیا ہے ۔

 میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال کافی خراب ہے شہر عملا جرائم پیشہ افراد کے کنٹرول میں ہے روزانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہیں ، جس سے  عوام ذہنی مریض بن گئے ہیں ۔ سی پیک روڑ پر مسلح جہتہ بالاچ وسعید کی سربراہی میں قابض ہیں، جو روزانہ 25 سے تیس لاکھ روپے کی بھتہ اکھٹا کرکے نیشنل پارٹی ضلعی انتظامیہ ایس پی پولیس اور کالے گیٹ والوں میں جاکر تقسیم ہوتے ہیں ۔

 انھوں نے کہاکہ 14 اکتوبر کو بی این پی عوامی پنجگور کے جملہ مسائل پر ایک تاریخی ریلی کا انعقاد کریگا اور زمہ داروں کو یہ باور کرائے گا کہ وہ عوام پر ظلم وانصافی کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے پاک ایران بارڈر جہاں ہم نے سابقہ حکومت میں دو گیٹ کھولے اور لوگوں کو روزگار کے لیے بلاامتیاز اسٹکیر دلائے تاکہ وہ بارڈر کے ذریعے اپنا گھر بار چلا کر بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کما سکیں اسے پیکج مافیا نے تباہ کردیا ہے روزانہ دو سو گاڑیاں پیکج پر جاتی ہیں جن کی کمائی پانچ کروڑ روزانہ ہوتی ہے یہ پیکج گاڑیاں براہ راست عام عوام کے روزگار کو متاثر کررہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے پارٹی کے ورکر پیرجان صوفئ اسلم کو چتکان بازار میں بے دردی کے ساتھ قتل کیاگیا سراوان میں شادی کی تقریب میں بھی ایک نوجوان کو قتل اور دو کو زخمی کردیاگیا ان کے علاوہ بی این پی عوامی کے کارکن صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کو بھی بغیر کسی وجہ کے حراست میں لیکر خاندان کو اذیت دیا جارہا ہے اور میں انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ  پولیس کا کام عوام کی حفاظت ہے مگر پولیس کو  عوام کا کوئی فکر نہیں ہے منشیات نے پنجگور کے نوجوان نسل کو جھکڑ کر رکھا ہے گھر گھر اسکی تباہ کاریوں سے متاثر ہے مگر مجال ہے کہ کوئی منشیات کے اڈوں کی طرف رخ کرکے دیکھے ۔

 انہوں نے کہا کہ ایس پی پولیس اور دونوں اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کیئے بغیر پنجگور کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، ایس پی اور ڈی سی کے ناک کے نیچے بھتہ خوری کا بازار گرم ہے بالاچ اور سعید جو نیشنل پارٹی کے ایم پی اے رحمت بلوچ کے بھائی اور داماد ہیں درجنوں مسلح افراد کے ساتھ سی پیک پر بیٹھ کر گاڑی والوں سے ٹیکس لیتے ہیں  انتظامیہ اور پولیس بتائے کہ مسلح افراد کو کس قانون کے تحت سی پیک پر بھتہ خوری کے لیے چھوٹ دیا گیا ہے  ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور پولیس کو 14 اکتوبر تک  کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ سی پیک روڑ سے مسلح جہتوں کا خاتمہ منشیات کے اڈوں کو بند کرنے  شہر میں بدامنی جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو روکنے  بارڈر پر پیکج سسٹم کا خاتمہ کرے بصورت دیگر بی این پی عوامی ڈی سی آفس تک ریلی نکال کر احتجاج کرے گی ۔

 اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بارڈر کے کاروبار کو جب ہم نے شفاف بنانے کی بات کی تو نیشنل پارٹی اسکی مخالفت کی ہم چاہتے ہیں شفاف ویریفکیشن ہو اور جو حقدار ہیں انکو حق دلایا جائے ۔

انھوں  نے کہا کہ پنجگور میں بدامنی موجودہ ایس پی کی نااہلی کی وجہ سے ہے لوگ بدامنی سے تنگ اچکے ہیں منعظم منصوبہ بندی کے تحت پنجگور کو بدامنی کی  طرف دھکیلا گیا ہے شہریوں کا نہ  جان  محفوظ ہے اور نا مال محفوظ ہے ۔

 میر اسداللہ بلوچ نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے دورہ پنجگور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی جو خود کو پیپلزپارٹی کا وزیراعلی کہتے ہیں اور پیپلز پارٹی خود عوامی جماعت کہتی ہے یہ عجیب بات ہے کہ عوامی وزیراعلی کا عوام سے نہ ملنا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے اور وہ جس مقصد کے لیے پنجگور آئے تھے ظاہر ہے وہ اسی ایجنڈا پر چلنا ہے۔

 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتے فوجی آپریشن کسی بھی مسلہ کا حل نہیں ہے مسلے بات چیت سے حل ہوتے ہیں بندوق کے زور پر آج تک کوئی مسلہ حل نہیں ہوا ہے 

 میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی پنجگور کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلانے کے لیے اپنی جہدوجہد جاری رکھے گا ضلعی انتظامیہ پولیس اپنا قبلہ درست کرکے عوام کو ناجائز تنگ کرنے سے باز آجائیں-


Post a Comment

Previous Post Next Post