خیبرپختونخوا قبائلی تصادم 11 افراد ھلاک 6زخمی حالات کشیدہ

 


کرم (مانیٹر نگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع کرم دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر قبائلی تصادم  11 افراد ھلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حالات کشیدہ ۔ 

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ھلاک  اور 6 زخمی ہوئے ، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔

آپ کو علم ہے  کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد ھلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post