تربت: پاکستانی فورسز پر بم حملہ دھماکہ

 


 ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا  جو چیک پوسٹ کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ، ذرائع کے مطابق فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تربت انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایف سی 168 ونگ کو نشانہ بنایا ۔ واقعہ بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

آخری اطلاع تک ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے-


Post a Comment

Previous Post Next Post