قلات، جوہان نرمُک میں فوج نے دو بھائیوں کو فوج کشی کے دوران گھر سے نکال کر گولی مار دی ،عوامی حلقے

 


قلات کے علاقے جوہان نرمُک میں گزشتہ شب فوج نے دو افراد کو گھر سے نکال کر گولی مار دی ہے یہ بات علاقائی  باوثوق ذرائع نے بتائی ہے  ،انھوں نے کہاکہ کہ دونوں شہید ہونیوالے افراد آپس میں بھائی ہیں ۔ 

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب  پاکستانی فوج نے قلات کے علاقے نرمُک درنگ میں ایک شخص عبدالنبی لہڑی کے گھر پر چھاپہ مار کر  اس کے دو بیٹوں اسماعیل اور عباس عبدل  کو گرفتار کر کے تھوڑی دور لے جانے کے بعد انھیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا. 

علاقائی ذرائع  کے مطابق دونوں نوجوان اپنے زمینوں پر کاشتکاری کرتے تھے اور ان میں سے ایک مرگی کا مریض تھا. دونوں کو فوج نے رات گئے گھر سے گرفتار کرکے تھوڑی دور لیجاکر  فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے .

آپ کو علم ہے آج فوج کے تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر نے ان دونوں بھائیوں کو  مقابلےمیں مارنے کا دعویٰ کیا تھا ۔  علاقہ مکینوں نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے ایک مریض تھے اور انھیں چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی. فوج نے ان کو گرفتار کر کے گھر سے تھوڑی دور لے جا کر مار دیا تھا اور اب انھیں مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post