ضلع قلات میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران دو افراد قتل کردیئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر

 


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب قلات میں  فوج کشی کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کردیا ہے جبکہ مزید  فوج کشی جاری ہے ۔ 

تاہم آئی ایس پی آر نے قتل ہونے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں ۔ 

آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز ،فوج ،ایف سی ،  سی ٹی ڈی  آئے روز بلوچ پشتون  جبری لاپتہ افراد کو قتل کرکے انھیں  مقابلے کا نام دیکر دعوی کرتے رہتے ہیں ۔ 

کچھ دن قبل خضدار سے تین ماہ قبل  جبری لاپتہ ہونے والے چار نوجوانوں اور حب میں بھی  چار افراد  کو فورسز نے ھلاک کرکے ان کی نعشیں مسخ کرکے پھینکے اور دفن کردیئے تھے ۔ 

گزشتہ روز پشین میں نہتے پانچ پشتوں کو سی ٹی ڈی نے ھلاک کردیا تھا جن کے نام انھوں  احمد اللہ عرف علی عرف بدری، احسان اللہ عرف متوکل عرف حامد، سمیع اللہ اور دو نامعلوم افراد کے طورپر جاری کیے تھے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post