نوشکی: قابض فورسز پر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان  لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل شام سات بجے نوشکی کے پہاڑی علاقے ھژدہ خول میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی پر مزید راکٹ لانچر اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔


انھوں نے کہاہے کہ خوفزدہ دشمن نے سرمچاروں کے حملے کے بعد عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کئے اور سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن بہترین جنگ حکمت عملیوں کے ماہر سرمچار بحفاظت اپنے ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔


بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post