آواران سے جبری لاپتہ دل جان بلوچ کی بازیابی کے لیے ایکس پر مہم چلانے کا اعلان



آواران بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آواران سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک  سوشل میڈیا ایکس  پر مہم چلائی جائے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ دلجان بلوچ والد اللہ بخش کو 12 جون 2024 کو آواران کے علاقے تیرتج سے پاکستانی فورسز نے جبری  لاپتہ کیا تھا، اور تب سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ اس پریشان کن صورتحال کے پیش نظر، بلوچ وائس فار جسٹس نے تمام انسان دوست افراد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، طلباء، وکلاء اور زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر دلجان بلوچ کے خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مہم کا مقصد دلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانا اور ان کی بازیابی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔



دوسری طرف جبری لاپتہ دلجان کے اہلخانہ نے بھی سیاسی سماجی ،انسانی حقوق کے ادارو کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین سے  اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بن کر دردمند خاندان کے ساتھ دیں ۔ 




Post a Comment

Previous Post Next Post