خاران: لاپتہ افراد کے لواحقین ریڈ زون میں دھرنا جاری، اتوار کو دکان بند ہونگے اعلان

 


خاران شہر سے گزشتہ دنوں فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے امان اللہ بلوچ, امین اللہ بلوچ, ارشاد بلوچ اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کا سیکریٹریٹ روڈ پر آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

لواحقین کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے خاران شہر میں کل بروز اتوار کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

لواحقین نے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے عوام خاران سے  یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ کل بروز اتوار کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

لواحقین نے تمام تاجر برادری سمیت ,وکلاء برادری,علماء اکرام ,سیاسی و سماجی برادری,طلباء تنظیموں سمیت سول سوسائٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے تعان کی اپیل کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post