جہانزیب بلوچ کی بیٹی کے آنکھوں میں آنسو لاپتہ افراد کے خاندانوں کو درپیش جاری اذیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ ڈاکٹر نسیم بلوچ

 


بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے شوشل میڈیا کے فلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری  لاپتہ جہانزیب بلوچ کے اہل خانہ کے جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں خطاب اس کی بیٹی کی ویڈیو پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانزیب بلوچ کی چھوٹی بیٹی آنکھوں میں آنسو لیے اپنے والد کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں، جنہیں آٹھ سال قبل پاکستانی فورسز نے  اغوا کر کے لاپتہ کر دیا ہے۔ 


ڈاکٹر نسیم بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس کی دل دہلا دینے والی درخواست بلوچستان میں لاپتہ ہونے والوں کے خاندانوں کو درپیش جاری ازیت کو اجاگر کرتی ہے، جو اپنے پیاروں کے لیے انصاف اور جواب کا مطالبہ کرتے  رہتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post