اسلام آباد: 17 سالہ طالب علم فیضان بلوچ بازیاب ، پنجگور کے رہائشی بچے کی والدین کی تلاش میں مدد کریں ،پولیس

 


اسلام آباد میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری  لاپتہ ہونے والا 17 سالہ بلوچ طالب علم فیضان عثمان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

آپ کو علم ہے اسلام آباد سے پاکستان کی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ہاتھوں زبردستی لاپتہ ہونے والے 17 سالہ بلوچ طالب علم فیضان عثمان کو 5 جولائی کو گرین ایونیو، اسلام آباد سے جبری  لاپتہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے فیضان کے والد عثمان بلوچ نے سوشل میڈیا فلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا یےکہ میرا بیٹا فیضان عثمان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔

 انھوں نے بیٹے کی بازیابی کیلے آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کر ہوئے مزید کہا کہ میرے پاس اپنی پوری قوم اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا 

کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح اداکروں۔



دریں اثناء کیچ تربت پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ   نورالدین ولد نقیب اللہ سکنہ پنجگور نامی بچہ گذشتہ ایک مہینے سے سٹی پولیس تھانہ تربت میں موجود ہے۔ اگر بچے کے والدین کو کوئی جانتا ہو تو وہ پولیس کو اطلاع کریں۔ اگر کوئی بچے کو جانتاہو تو انکے والدین کو خبر دیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post