خضدار، ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ایک شخص زخمی.

 



خضدار زیرینہ کٹھان میں ریاستی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ فیاض زنگیجو کی فائرنگ سے سکندر ساسولی نامی نوجوان ہلاک جبکہ حفیظ کرد نامی شخص زخمی ہوگیا ۔   

تفصیلات کے مطابق 9ستمبر 2024 کو محمد عالم ساسولی ولد غلام ساکن زیدی کی مدعیت میں درج ایک FIR کے مطابق اس کا بیٹا سکندر ساسولی اپنے ایک اور دوست حفیظ کرد کے ساتھ انکی زمینیں جو اسٹیل مل خضدار میں واقع ہی‍ں پر موجود تھے کہ اس دوران پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ طیب زنگیجو اور فیاض زنگیجو اپنے دیگر کارندوں کے ساتھ دو ویگو گاڑیوں میں آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے سکندر ساسولی اور حفیظ کرد کو زخمی کردیا. FIR کے متن کے مطابق سکندر ساسولی کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے شال ریفر کردیا گیا تھا تاہم وہ شال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا . انھوں  نے ضلعی انتظامیہ سے التجاء کی ہے کہ اسکے بیٹے کی قاتلوں کو گرفتار کرکے اسے انصاف دلایا جائے. 

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ پاکستانی آرمی کی سرپرستی ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ ابھی تک ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے کترارہی ہے ۔


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض زنگیجو ایک طویل عرصے سے پاکستانی فوج کی سرپرستی میں ایک ڈیتھ سکواڈ چلارہا ہے جس کی وجہ سے اسے خضدار میں بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، منشیات فروشی، ٹارگٹ کلنگ اور عوام کی جدی پشتی زمینوں پر قبضے کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے. اس کے ساتھ فیاض زنگیجو وقتاً فوقتاً پاکستانی فوج کی ایماء پر سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کے  کارکنوں کی کردار کشی سمیت انکے خلاف پریس کانفرینسز اور ریلیاں منعقد کرتے آیا ہے.

 سماجی حلقوں کے مطابق فیاض زنگیجو خضدار کی عوام کےلیے وبال جان بنا ہوا ہے اور اسکی شر سے کوئی بھی شخص محفوظ نہی‍ں ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post