لسبیلہ ،لورالائی سے جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوگئے

 


بلوچستان کے علاقے لسبیلہ وندر اور لورالائی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد بلوچ سکنہ گریشہ ضلع خضدار جنہیں گزشتہ دنوں لسبیلہ کے شہر وندر سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا تھا آج بازیاب ہوگئے

اس طرح لورالائی سے پندرہ ستمبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ولی جان رحملانی بزدار  نامی شخص بازیاب ہواہے  ۔

آپ کو علم ہے لورالائی راڑہ شم سے بزدار قبیلے کے چار افراد مختلف تاریخوں کو جبری لاپتہ ہوئے تھے جن میں ولی جان رحملانی بزدار بھی شامل تھا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post