خاران: خفیہ اداروں کے دفاتر پر یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکے

 


خاران شہر میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے پورا شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کا ہدف خاران شہر کے وسط میں ریڈ زون سیکرٹریٹ روڈ پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر تھے۔

واضح رہے کہ خاران کے حساس ترین مقام پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر واقع ہیں۔ دونوں دفاتر کا ایک حصہ ایف سی کیمپ کے احاطے میں واقع ہے۔

ریڈ زون میں واقعہ مذکورہ بالا دفاتر کو پہلے بھی ایسے ہی حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کی ہے۔ 

تاہم آج ہوئے والے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post