لورالائی، نوشکی ،دالبندین حب ،فائرنگ کے واقعات میں ڈیتھ اسکوائڈ سرغنہ سمیت 5 افراد ھلاک بچے سمیت 3 زخمی

 


 بلوچستان کے علاقے لورالائی میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، ایک شخص ھلاک جبکہ باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملا رحیم ولد حسن خان حمزہ زئی سلارزئی ساکن برڈ ھلاک جبکہ قدم جان ولد وزیر خان اور اس کا 3سالہ بیٹا رحمت زخمی ہوگئے۔

 جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ،جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ تحقیقات کررہی ہے ۔

 ادھر نوشکی میں مسلح افراد نے جمیعت رہنماء اور انکے محافظوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی بوائز کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ   ظہور بادینی ھلاک جبکہ اسکا محافظ زخمی  ہوگیا  ۔

واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس طرح حب شہر میں قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری پیر کی شب ایک شہری کے قتل کی واردارت کے بعد مینگل کی صبح کو ایک دوسرے شہری کو بھی گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا مقتول کندھ کوٹ کشمور کا رہائشی تھا۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ایک اطلاع ملنے پر حب بیروٹ پولیس نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25سے چند فرلانگ کے فاصلے پر اشوک پمپ کے عقب سے خون میں لت پت گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے بیروٹ پولیس کے مطابق مقتول کے جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے مقتول کی شناخت 35سالہ میوو ولد برکت علی ساکن کندھ کوٹ کشمور کے نام وپتہ سے ہوا ہے ۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کی شب سٹی تھانہ کی حدود میں آفتاب چوک پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاوید رند نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ۔ 

علاوہ ازیں نوکنڈی شہر سے شمال کی جانب پانچ کلومیٹر دور میدانی علاقے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش برامد ہوئی لیویز کیمطابق باجری لانے والے گاڑی نے لیویز کو لاش کی برآمدگی کی اطلاع دی ۔لیویز کے مطابق لاش بہت پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔





Post a Comment

Previous Post Next Post