ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح تصادم 2 افراد ھلاک 3 راہ گیر زخمی

 


ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے  ایک شخص ھلاک  جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا ، راہگیر زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے شاہ پیڑول پمپ کے قریب مسلح موثر سائیکل سوار نے ویگو گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کی بنا پر ایک شخص عبد الرزاق شر اور جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار معشوق رند موقع پر ہی ھلاک ہوگئے اور تین راہگیر شمن علی،مظفر علی اور پٹھانی بی بی زخمی ہوگئے ۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post