افغانستان داعش کی زائرین پر فائرنگ سے 14 افراد ہلاک



افغانستان کے علاقے دائی کنڈی اور غور صوبوں کے درمیان مشترکہ سرحد پر واقع قریودال پاس پر  عراق سے آنے والی  زائرین کے استقبال  کے لیے جمع  لوگوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی   جس مین 14 افراد ھلاک متعدد زخمی ہوگئے ۔ 

افغان میڈیا طلوع نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے اس حملے میں کم از کم 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور 4 دیگر زخمی ہوئے، متاثرین دائی کنڈی کے سنگ تخت اور بندر ضلع کے رہائشی تھے، جو عراق کے شہر کربلا سے واپس آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے جمع ہوئے تھے۔

تاہم حملہ آوروں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے، دائی کنڈی کے مقامی حکام نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واقعے کے کچھ دیر بعد اسلامک اسٹیٹ خراسان (آئی ایس کے پی) داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کربلا سے واپسی پر افغان زائرین کو نشانہ بنایا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور طالبان حکام حملے کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم انہوں نے داعش کے دعوؤں کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post