حکومت بلوچستان گوادر میں جاری بلوچ راجی مچی کے دھرنے سے خوف کا شکار ، مسافر بس ڈی سی کے اجازت بغیر نہیں جاسکتے ۔

 


  حکومت بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری بلوچ راجی مچی کے دھرنے سے خوف کا شکار ،گوادر جانے والی مسافر بسوں کے لیئے ڈپٹی کمشنر گوادر سے این اوسی لینے کا حکم ،بغیر این اوسی کے کوئی بھی مسافر بس گوادر جا نہیں سکتا ۔ 

بلوچستان حکومت نے 20 سے زائد مسافر گوادر لے جانے پر مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی،ہر کوچ میں 20 سے زائد مسافر ہوں تو انھیں اوتھل زیروپوائنٹ پر روک دیا جارہا ہے،اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں نے بتایا کہ اوتھل زیروپوائنٹ پر گوادر جانے والی مسافر بسوں کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار روک رہے ہیں ۔ 

انہوں نے بتایا کہ جس مسافر بس والے کے پاس ڈپٹی کمشنر گوادر کی این اوسی ہوگی اسے گوادر جانے کی اجازت ہوگی اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کے مطابق پولیس اور مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اوتھل زیروپوائنٹ نزد ٹول پلازہ A ایریا اوتھل میں ضلع گوادر کی طرف سفر کرنے والے مسافر بسوں کے لیے نیا حکمنامہ جاری کردیا ہےاوتھل انتظامیہ نے بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ہر مسافر بس میں 20 سے زائد مسافر لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بتایا جارہاہے کہ گزشتہ دو دنوں سے گوادر جانے والی بسیں زیروپوائنٹ اوتھل پر مقامی انتظامیہ نے یہ کہہ کر روکے رکھا ہے کہ مسافروں بسوں میں 20 سے زائد افراد سوار ہیں ۔ 

بس مالکان کے مطابق ہر بس میں 45 سے زائد مسافروں کی سیٹیں موجود ہیں ،مگر انھیں 20 سے زائد مسافر لے جانے کی اجازت نہیں ایسے میں مسافر بس مالکان کو فائدے کے بجائے اپنے جیب سے اخراج برداشت کرنے پڑیں گے جو کہ گھاٹے کا سودا  ہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے مزید سیٹوں کی کرایہ بس مالکان کو اداکریں جو کہ خالی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post