نصیرآباد لڑکی سمیت دو افراد قتل ، حب کنویں سے نعش برآمد



ڈیرہ مراد جمالی  نصیرباد کے علاقے خان کوٹ میں چچا نے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا  ۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ شاہ مراد جتک میں ملزم صدام جتک نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی مسمات شازیہ بی بی اور کمال دین عمرانی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد  ورثا کے حوالے کرکے مزید کاروائی خان کوٹ پولیس نے شروع کردی ہے۔

حب کےنواحی گوٹھ حاجی چھتہ رند سے متصل پلال گوٹھ کے قریب ایک زرعی باغ کے ناکارہ کھنڈر نما ء کنویں سے کئی روز پرانی ایک شخص کی نعش برآمد ۔

ایدھی ریسکیو اور حب سٹی پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق فوری طور پر معاملے کی وجوہات بھی سامنے نہ آسکی ہیں تاہم واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post