بلوچستان واقعات حادثات ،بارشوں و سیلاب سے زندگی متاثر 7 افراد ھلاک مال مویشیوں کا ریوڑ بہہ گیا



دالبندین  تفتان سے شال آنے والی  زائرین کی بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق  جمعہ کو تفتان سے شال آنے  والی زائرین کی بس کو  شال تفتان جوجکی کے مقام پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تاہم خوش قسمتی سے بس میں سوار تمام زائرین محفوظ رہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق زائرین کو متبادل گاڑی میں بٹھاکر روانہ کردیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

کوہلو، بولان ، مچھ ، زیارت ، کوہلو شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، ندی نالوں میں طغیانی لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔

سوناری نالہ اور گراﺅنڈ وڈھ کے مقامات پر کوہلو سبی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، کوہلو کا شال  سبی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

علاوہ ازیں زیارت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، پیچی ڈیم کی جانب زیارت شہر سے بڑے سیلابی ریلے کا گزرہے ہیں زیارت اور گرادنوح میں موسلادھار بارش ہوا بارش کی باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی بارش کی وجہ سے  شال زیارت سنجاوی دکی روڈ سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگیا دور دراز پہاڑی علاقے سے متعدد سڑکیں بند ہیں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ سیلابی ریلوں سے زیارت کے درجن بھر چوٹے ڈیم سیلابی ریلوں کے پانی سے بھر گئے ۔

اس طرح  گزشتہ روز شال ، حب، وندر، بیلہ، اندرون  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔

قلات ،سوراب ، قلعہ سیف اللہ، واشک اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔لسبیلہ ، قلات ،قلعہ سیف اللہ اور وشک میں ندی ناکوں کی وجہ سے شاہراہ کو نقصان پہنچا  ۔

حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ جس ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ایدھی


سرد خانہ کراچی منتقل کردیا گیا ۔

اس طرح بیلہ گوٹھ اسماعیلانی برساتی ندی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تینوں کی نعش پانی سے نکال دی گئی اور ورثا کے حوالے کردیئے گئے ۔

ادھر گڈانی کراس سے ایک  45 سالی شخص کی نعش ملی جس کی شناخت  سومار خان کے نام سے ہو گیاتھا ۔

ایک  افسوس ناک واقع حب میں پیش آیا جہاں  بچے کو زیادتی کے بعد  جھاڑیوان میان قتل کرکے پھینکا گیا بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا اس طرح  مقتول بچے  کی بھی شناخت کی گئی ۔

لسبیلہ کے دور دراز پہاڑے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 77 قیمتی بکریاں موقع پر ہلاک ہوگئیں مالکان کو لاکھوں روپے مالی نقصان کا سامنا ہے۔

دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی  پھاٹک پر  ٹرین کی زد میں آ کر مو ٹر سائیکل سوار ایک شخص ھلاک ہوگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post