بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں دو دن کے دوران بچے سمیت 6 افراد ھلاک

 


قلعہ عبداللہ گلستان بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص حق نواز آغا ولد محمود آغا موقع پر ھلاک ہوگیا ۔فائرنگ کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔

 اس طرح پنجگور کے علاقے تسپ سریقلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ احمد ولد بہرام ساکن تسپ نامی شخص ھلاک  ہوگیا ۔

نعش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا قتل کرنے کے محرکات معلوم نہ ہو سکے اس سلسلے میں پولیس تھانہ تسپ پنچی مزید کارروائی کررہا ہے۔

علاوہ ازیں شال نیو سریاب کے گھر سے گلا کٹی لاش برآمد ہوا ہے پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر نعش کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ جہاں لاش کی شناخت جمعہ خان ولد حاجی بادشاہ کے نام سے ہوا ہے، جو ملک سیف ٹاﺅن میں رہائش پذیر تھا ۔ 

نامعلوم افراد نے مقتول کو تیز دھار آلہ سے ذبح کیا نعش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ کیس سیریس کرائم نوسٹی گیشن ونگ کو منتقل کر دیا گیا۔

ادھر وڈھ باران لک ندی میں ڈوب کر ایک شخص ھلاک ہوا  ، ڈوبنے والے شخص کی شناخت وقار احمد والد محمد زمان کے نام سے ہوا ہے جس کا تعلق شال سے بتایا جاریاہے۔

اس طرح جھل مگسی علاقے بستی کمال شاہ میں4سالہ عیان علی گھر کے باہر موجود سیلابی پانی میں ڈوب گیاورثا اور علاقہ مکینوں نے بچے کی نعش نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

 بستی کمال شاہ دریائے مولہ سے آنے والے سیلابی ریلے سے زیرآب آگیا تھا10 روز گزرنے کے باوجود انتظامیہ سیلابی پانی نکاس نہ کرسکی ہے۔ 

دریں اثناء دکی کی مقامی کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن ھلاک ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سید محمد ولد عبدالکریم نا می کانکن ھلاک ہو گیا ، جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ھلاک ہو نے والے کانکن کا تعلق افغانستان سے ہے، ریسکیوذرائع کے مطابق نعش کوضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے افغانستان روانہ کردیاگیا ہے۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post