کیچ پاکستانی فورسز مقامی ڈیتھ اسکوائڈ ہاتھوں 4 نوجوان جبری لاپتہ

 


بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ سے پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکوائڈکےکارندوں نے گھروں پر چھاپہ مار کر ایک ماہ قبل پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب ہونے والے   نصرم پیربخش ، ولید حمید ، نزیر اُمید ، اور حنیف ولد   اُمید سمیت ، دیگر نوجوانوں کو  غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 

جبری لاپتہ افراد کے اہخانہ کا کہنا ہے کہ 

ایف سی اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں  نے ہمارے پیاروں کو اغوا کرکے   لاپتہ کردیا ہے  ، اگر جلد ازجلد  منظر عام پر نہیں لایا گیا تو ہم سخت احتجاج کرینگے ۔

انھوں نے کہاہے کہ   نصرم پیربخش ایک مہینہ پہلے عقوبت خانوں سے  بازیاب ہوا ہے اور وہ تشدد کی وجہ سے سخت بیمار ہے  دوسری جانب انکے بھائی حمید اور  بھتیجے صغیر  کی تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ایسے میں انھیں جبری لاپتہ کرنا جیتے جی مارنے کے مترادف ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post