بارکھان ایف سی کرنل کے ہاتھوں لاپتہ صحافی سمیت 3 افراد احتجاج کے بعد ، گوادر سے لاپتہ نوجوان بازیاب

 


پاکستانی فورسز کرنل ہاتھوں جبری لاپتہ  صحافی حیات خان دو دوستوں سمیت جبکہ گوادر سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان دکاندار بھی بازیاب ہوگئے ہیں ۔

‎بلوچستان کے ضلع بارکھان سے گذشتہ روز ایف سی کرنل کے ہاتھوں  لاپتا ہونے والے مقامی صحافی حیات کھیتران، حیات شاہ اور آصف بلوچ  بازیاب ہوکر کوہلو پریس کلب پہنچ گئے ییں ۔،

‎صحافی کے بھائی حفیظ اللہ کھیتران کا بتانا ہے کہ ایک ٹی وی چینل سے وابستہ حیات کھیتران گزشتہ روز ایف سی کرنل کی جانب سے پاکستانی فورسز کے کیمپ میں طلب کرنے بعد لاپتہ ہوگئے تھے تاہم اب وہ کوہلو پریس کلب میں ہیں۔

‎حیات کھیتران کی بازیابی کے لیےآج بارکھان کےشہررکھنی میں مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں مقامی صحافیوں نے شرکت کی تھی۔

‎اس دؤران شرکا نے حیات کھیتران کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔



علاوہ ازیں گْوادر سے گزشتہ روز پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ لاپتہ ہونے والےخاران کے نوجوان نصیب اللہ ولد نزیر حسین بھی بازیاب ہواہے ۔  پخیر بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post