بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت میں بلوچ راجی مچی کا دھرنا گوادر سمیت بلوچستان بھر میں آج دسویں روز سے جاری ہے ۔
کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاعات ہیں کہ مقامی انتظامیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مظاہرین میں سے 32 کے قریب رہا ہوگئے ہیں ،جبکہ بتایا جارہاہے متعدد مظاہرین فرنٹیئر کور ایف سی نے حراست میں لیکر بند کر دیا تھا جو ابتک رہا یا بازیاب نہیں ہوسکے ہیں ۔
آپ کو علم ہے 27 جولائی 2024 سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں اور پولیس کے ہاتھوں سیکڑوں افراد بلوچ راجی مچی کے قافلوں اور شہر ،گھروں سے حراست میں لیے گئے تھے جن میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چئرمین جیئند بلوچ سمیت درجنوں افراد شامل ہیں لاپتہ ہیں ۔
اس طرح کراچی پولیس کے ہاتھوں 80 سے زائد خواتین وحضرات گرفتار ہوگئے تھے ۔