بلوچ راجی مچی، تیاریاں جاری، بی وائی سی نے کتابچہ چھاپ کر شائع کردی

 


 بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں رواں مہینے 28 جولائی کو  ہونے والی بلوچ راجی مچی کی تیاریوں کے سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے آگاہی مہم اور دیگر سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہاں   بلوچی، براہوئی اور اردو زبان میں ایک کتابچہ شائع کیا گیا ہے جس میں بلوچ قوم کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے مشورے دیئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان کے وفد نے صبغت اللہ شاہ جی کی سربراہی میں حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چئیرمین حسین واڈیلہ اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں 28 جولائی کو ہونے والے بلوچ راجی مُچی سے متعلق حمایت و تعاون سے متعلق گفت و شنید ہوا  اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ماما حسین واڈیلہ نے  بی وائی سی کے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق سے متعلق ہر جدوجہد کی حق دو تحریک قدر کرتی ہے اور اس کی غیر مشروط حمایت کرتی رہے گی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post