ہرنائی نامعلوم مسلح افراد نے ایک اور شخص کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق مسلح افراد نے ڈی سی گارڈن کے قریب فائرنگ کرکے محمد رسول ولد محمد عمر سکنہ سپاندہ ہرنائی نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
آپ کو علم ہے 17 جولائی کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مزار خان ولد وزیر خان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔ مگر تاحال دونوں کے قتل کے بارے معلومات نہیں ملے ہیں کہ انھیں کیوں قتل کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق دونوں قتل ہونے والے افراد بڑے لیول کے مخبر اور آلہ کار تھے جن کے سرگرمیوں کے بارے میں پورا علاقہ گواہ ہے۔
مگر مذکورہ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے بھی قبول نہیں کی ہے۔