بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہزاروں لوگوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں شال کے ریڈ زون میں داخل ہوگئی جہاں لوگوں نے دھرنے دے دیا ۔ریلی میں جبری لاپتہ ظہیر بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس وقت لوگوں کی بڑی تعداد ریڈ زون میں موجود ہیں اور انکا مطالبہ ہے لاپتہ ظہیر بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کو بازیاب اور گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی جگہ جہاں کل ہمارے ماؤں ، بہنوں بھائیوں پر تشدد کیا گیا ، آنسو گیس کے شیل پھیکنے گئے ۔ اس جگہ پر ہمارا حق ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کے پاس طاقت ہے ، فوج ہے ہمارے پاس یہ لوگ ہیں جو ہماری طاقت ہیں ۔
تازہ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ریڈ زون میں مظاہرین پر فائرنگ شروع کردی ہے دوسری جانب نامعلوم افراد نے وحشی پولیس کے وین کو آگ لگادی ہے تاکہ الزام پر امن مظاہرین پر ڈالا جائے اور انھیں نشانہ بنانے کیلے راہ ہموار ہو جائے ۔