جبری لاپتہ عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔



خضدار: ایک سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب قلندرانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔

جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان عبدالوہاب ولد عثمان قلندرانی خضدار کے علاقے توتک کے رہائشی ہے جسے پاکستانی فورسز نے گزشتہ سال 20 جون کو بولان کالونی سے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔

عبدالوہاب کی والدہ جو اپنے بیٹے کی گمشدگی کے بعد شدید غم میں مبتلا تھیں گزشتہ صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

آپ کو علم ہے  18 فروری 2011 کو پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کے دوران اس خاندان کے 20 سے زائد افراد کو اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا، جن میں سے 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post