خاران، مغوی مختیار احمد کی عدم بازیابی کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال و دھرنا، قبائلی سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

 


خاران سراوان کے رہائشی مغوی مختیار مینگل کی عدم بازیابی اور ضلعی انتظامیہ کی غُفلت اور لاپرواہی کیخلاف خاران میں شٹرڈاون ہڑتال اور چیف چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا گیا ۔

احتجاجی دھرنے میں مغوی مختیار کے لواحقین خاران کے تمام سیاسی پارٹیز کے رہنماوں زمیندار برادری ہندو برادری ایم پی اے واشک حاجی زابدریکی قبائلی معتبر سردار چنگیز خان ساسولی و دیگر قبائلی و مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے مغوی مختیار مینگل کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور رخشان ڈویژن کے تمام قبائلی معتبرین سے فوری مغوی مختیار مینگل کی بازیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چار دن گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ مغوی کو بازیاب اور کیس سے متعلق معلومات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

انھوں  نے کہاکہ اگر مغوی مختیار بازیاب نہیں ہوئے تو مزید احتجاجی تحریک سخت ہوگا اور اُسکا تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگا ۔

احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے خاران سے ڈپٹی کمشنر خاران کو فوری ٹرانسفر کرنے کا  مطالبہ بھی کیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post