پنجگور: شال میں پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد، گرفتاریوں ، خواتین سے بدسلوکی کے خلاف حق دو تحریک پنجگور کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں آور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔
احتجاجی ریلی شہید جاوید چوک سے شروع ہوئی اور مرکزی روڈ سے ہوتا ہوا مختلف روڈوں پر مارچ کے بعد جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔
احتجاجی مظاہرے سے حق دو تحریک پنجگور کے چیئرمین ملا فرہاد، وائس چیئرمین حافظ سراج احمد بلوچ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سربراہ علاﺅالدین ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شال پولیس نے پرامن خواتین اور بچوں پر تشدد فائرنگ اور شیلنگ کرکے یزیدیت کی یاد تازہ کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔