ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی، حملہ آور مارا گیا،حملہ آور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

 


امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔تاہم ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی، چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا ، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، فوراً سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔

کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ایک گولی لگی ہے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدر معمولی زخمی ہوئے ،ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے تاہم یہ زخم کس نوعیت کے ہیں اورکس وجہ سے ہوئے یہ واضح نہیں ہوسکا جبکہ ٹرمپ پرفائرنگ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا۔

 ریلی میں جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور ڈونلڈ ٹرمپ سے کئی سو گز دور موجود تھا اور ماہر نشانہ باز تھا، ہلاک کیے جانے کے باوجود حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ میں ریلی میں موجود ایک اور شخص بھی ہلاک اور ایک شدید زخمی بھی ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں اوران کا مقامی طبی مرکز میں چیک اپ کرلیا گیا ہے جس کے بعد سابق امریکی صدر کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

امریکی سیکرٹ سروس کا بھی کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو ان سےآگاہ کیا جائےگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نوجوان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا جس کی شناخت 22 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہواہے۔

سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر اسنائپر ٹیم کی فوری جوابی کارروائی میں تھامس میتھیو کروکس سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کان پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

میتھیو کروکس کا تعلق پینسلوانیا کے علاقے بیتھل پارک سے ہے جس نے اسٹیج سے محض 130 گز کی دوری پر واقع ایک فیکٹری کی چھت پر رینگتے ہوئے پہنچا اور وہاں سے لیٹ کر ٹرمپ کو نشانہ بنایا تھا۔

حملے سے قبل ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ٹرمپ اور ان کی جماعت ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post