چاغی اور تربت میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر چوتھے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال جاری ہے ، تمام کاروباری مراکز اور شاہراہیں بند چاغی میں
مظاہرین نے پاکستان ایران آر سی ڈی شاہراہ کو مغربی بائی پاس پر بلاک کردیا، چوتھے روز بھی ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔
اس طرح تربت میں بھی راجی مُچی کے شرکاء پر تشدد کے خلاف گزشتہ 4 روز سے تربت میں ہڑتال جاری ہے جس کے باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہید فدا چوک پر دھرنا گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے۔