کوئٹہ مظاہرے کے دوران گرفتار خواتین نے پولیس ٹرک میں مطالبات کی منظور تک تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی



کوئٹہ  مظاہرے کے دوران گرفتار خواتین بیبو بلوچ، فوزیہ اور دیگر نے پولیس ٹرک کے اندر بھوک ہڑتال شروع کردی۔ مذکورہ افراد کے ہمراہ ایک خاتون بیہوش ہوگئی۔

گرفتار خواتین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظور تک ہماری تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

مظاہرین نے ظہیر بلوچ کی بازیابی، تمام گرفتار مظاہرین کی رہائی اور مذکورہ خواتین سے چھینے گئے موبائلز کی واپسی تک بھوک ہڑتا جاری رکھنے کا اعلان  کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post