گوادر ڈاکٹر صبیحہ کے بعد صبغت اللہ شاہ جی اور سمی دین بھی منظر عام پر آگئی ،دیگر شرکا تاحال لاپتہ

 


گوادر بلوچ یکجہتی  کمیٹی کے خاتون رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ   عوامی دباؤ اور مزاحمت کے بعد آج  دوپہر کو رہا ہوگئی تھی ،تاہم مغرب کے بعد بی وائی سی کے بزرگ رہنماصبغت اللہ شاہ جی اور بلوچ مسنگ پرسنز کی سیکٹری جنرل سمی دین بلوچ بھی رہا ہوگئی ہے ۔ 

مزید برآں، گوادر دھرنے سے دیگر سینکڑوں بی وائی سی ممبران راجی مچی کے شرکا تاحال لاپتہ ہیں ۔

آپ کو علم ہے گزشتہ روز بی وائی سی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری ویڈیو پیغام میں انکشاف کیاتھا کہ ہزار سے زائد شرکاء کو فورسز خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکوائڈ نے جبری لاپتہ کردیا ہے ۔جبکہ ھلاک اور زخمی ہونے والوں تک انھیں رسائی نہیں دی جارہی ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post