پورے بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،جو قابل مذمت عمل ہے۔ بی وائی سی

 


بلوچ  یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ  ریاست بلوچ راجی مچی کی کامیابی سے انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اپنی تمام تر طاقت کو راجی مچی کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ پورے بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی بچگانہ حرکتوں سے ریاست اپنی شکست کا اعلان کر رہی ہے اور ریاست کی ایسی حرکتیں ہی بلوچ راجی مچی کی کامیابی ہیں۔

ہم بلوچ عوام کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ بڑے گاڑیاں نہ ہونے کی صورت میں ویگن، چھوٹی ذاتی گاڑیاں، اور موٹر سائیکل استعمال کریں اور اس کے علاوہ دیگر ذرائع بروئے کار لائیں۔

ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور قافلے کی صورت میں نکلیں۔ کوشش کریں کہ ہر علاقے، کلی، کوچہ، اور شہر کے قافلے ایک دوسرے کے ساتھ جڑتے جائیں اور ایک عظیم الشان قافلے کی صورت میں گوادر پہنچیں۔

بلوچستان ہمارا وطن ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کون سے راستے کہاں جاتے ہیں اور ہم کیسے گوادر پہنچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان  نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے کے لیے کوہ سلیمان، جھالاوان، سراوان اور رخشان کے لئے روٹ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں کے ذمہ داران مرکزی روٹ میپ کو فالو کریں۔ جبکہ ان ریجن کے تمام لوگوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ راجی مچی میں شرکت کے لیے اس شیڈول کو فالو کریں اور قافلوں میں شامل ہوکر گوادر آئیں۔ 

روٹ شیڈول کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنے علاقوں میں موجود بی وائی سی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں یا آفیشل نمبر  پر رابطہ کریں۔


‏‪

Post a Comment

Previous Post Next Post