بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی حادثے میں دو کان کن ھلاک ہوگئے ۔ کان کنوں کی لاشیں سات گھنٹے بعد نکال لی گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ حادثے کے کئی گھنٹے بعد تک موقع پر نہیں پہنچ سکی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، ایم ایس مچھ ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ جاں بحق کانکنوں کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع سانگلہ سے ہے انکی شناخت حمیدالرحمن اور محمد آفتاب کے نام سے ہوا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی اسحاق ولد رحمت نامی ایک نوجوان طالب علم نے گھریلو حالات تنگ دستی سے تنگ آکر خودخوشی کرلی۔
بتایا جارہاہے کہ نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ۔
واقع کے بعد نعش کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی ۔
مقامی انتظامیہ واقع کی تحقیق کر رہی ہے ۔
آپ کو علم ہے بلوچستان میں ایک طرف لوگ مہنگائی بیروزگاری سے تنگ ہیں تو دوسری جانب پاکستانی فورسز مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندے قدم قدم پر نوجوانوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس کی وجہ کئی نوجوان فورسز کی تشدد سے تنگ آکر خود کشی کر لیتے ہیں ۔