بلوچستان ضلع کیچ تحصیلدار فائرنگ میں زخمی ، تفصیلات کے مطابق تربت ایئرپورٹ روڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تحصیلدار شیرجان دشتی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ واقع کے بعد انھیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گئا ، پولیس کے مطابق ایک گولی انکے کندھےاورکان سے آرپارہواہے ۔ تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
تربت۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آپسر میں ایک شخص زخمی۔ تربت پولیس کے مطابق آپسر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا، زخمی شخص کی شناخت حیات اسلم کے نام سے ہواہے۔ جسے فوری علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، ہسپتال زرائع کے مطابق ایک گولی ان کے پاؤں پر لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکے ہیں۔
