بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ تلار میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اپیل پر گوادر میں منعقدہ بلوچ راجی مچی میں حصہ لینے والے ایک ہزار سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو فورسز نے تلار چیک پوسٹ پر روکے رکھا تھا جس کے بعد شرکاء نے دھرنا دے دیا تھا ۔
تازہ اطلاعات ہیں کہ پر امن نہتے دھرنے کے مظاہرین پر فورسز نے فائر کھول دیئے ہیں اور شیلنگ کرکے دھرنے کو تقریبا منتشر کردیا ہے،آنسو گیس شیلنگ سے ایک خاتون ھلاک 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب گوادر سے اطلاعات موصول ہورہے ہیں کہ گوادر میں بی وائی سی کی مرکزی جاری دھرنے پر فورسز نے دھاوا بول کر مرکزی قیادت سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر بکتر بند گاڑیاں چڑھا دی ہیں۔ جبکہ کئی گاڑیاں اور راجی مُچی کے اسٹیج کو جلا دیا گیا ہے۔