کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے دن کے موقع پر ذاکر مجید بلوچ اور دیگر کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا ہے۔
احتجاجی ریلی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کیا آج آٹھ جون کو بلوچستان میں ان ہزاروں بلوچوں کی طرف توجہ دلانے کے لیے جبری گمشدگیوں کے دن منایا جارہا ہے جنہیں پاکستانی فوج نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ مظاہرین نے لاپتہ افراد کے تصویر اٹھا رکھے تھے اور تمام بلوچ لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان میں ہزاروں افراد برسوں سے جبری طور پر لاپتہ ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا گیا ہے۔
بلوچ طالب علم رہنما ذاکر مجید بلوچ کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوئے پندرہ سال آج مکمل ہوئے ہیں، اس حوالے سے ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا تھا کہ آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا جائے گا آج کی احتجاجی ریلی میں لاپتہ افراد کی لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
