نوشکی میں کیشنگی ڈیم کی دوسری جگہ تعمیر سے زراعت کو نقصان ہوگا، زمیندار

 



نوشکی کیشنگی کے سیاسی وقبائلی رہنماﺅں حاجی نور احمد بلغانی، طارق عزیز بلغانی، داد محمد بلغانی، عبدالغفور بلغانی ودیگر زمینداران کلی داﺅد خان، کلی زنگل خان، کلی نور بخش، کلی داد علی، کلی حاجی جبار خان اور کلی خیرازی کے زمینداروں کے قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہی لوگوں نے محکمہ ایریگیشن کو ڈیم تعمیر کرنے کے لئے درخواست دی تھی کہ ڈیم کی تعمیر سے زراعت ترقی کرے گی اور زیر زمین واٹر لیول بلند ہوگا جس سے کیشنگی علاقے میں مزید خوشحالی آئیگی، ہماری درخواست پر محکمہ ایریگیشن نے کیشنگی علاقے کے لئے ڈیم کی منظوری دے دی اور ڈیم تعمیر کرنے کے لئے متعلقہ علاقے کا سروے ہوگیا اور ڈیم کے تعمیراتی کام شروع ہوگیا۔ مگر ایک شخص کی جانب سے ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے اور ٹھیکیدار کو دھمکی دے کر ان پر زمین تنگ کررہی ہے۔

 جس سے ڈیم کی تعمیر میں خلل پڑ رہا ہے اور ٹھیکیدار ڈیم کو شفٹ کرنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے مگر اہالیان کیشنگی ایسا نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ اس ڈیم سے کیشنگی کا مستقبل وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن ایکسیئن، ٹھیکیدار ڈیم کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کے کوشش کررہے ہیں، اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ہم کسی بھی صورت ڈیم کو مذکورہ علاقے سے شفٹ کرنے نہیں دیں گے، زمین کے اصل مالکان کے نام پر مذکورہ جگہ انتقال ہے۔ اہالیان کیشنگی کے زمینداران نے سیکرٹری ایریگیش اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ جگہ پر ڈیم کے کام کو جاری رکھیں اور ڈیم کو کسی دوسری جگہ شفٹ نہ کیا جائے، اس سے علاقے اور زراعت کو بھی نقصان ہوگا۔ مذکورہ علاقے کے عوام ڈیم کے تعمیر کی مکمل خیر مقدم کرتے ہیں اور اپنی جانب سے ہر قسم کی اخلاقی سپورٹ اور حمایت دیں گے۔ انہوں نے نوشکی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ڈیم کے کام میں خلل ڈالنے والے شخص کا فوری نوٹس لیکر ڈیم کے تعمیراتی کام کو تحفظ فراہم کریں۔ اس کے علاوہ مذکورہ شخص کیخلاف علاقہ مکین عدالت میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post