کیچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 6 روز سے احتجاجی دھرنا جاری



کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آج چھ روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے

لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے عید کے پہلے روز سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کو آج چھ روز مکمل ہو گئے ہیں اور احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔ جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد کے اہلخانہ عید کے روز سے شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے تھے گزشتہ دو دنوں سے انہوں نے ڈی سی آفس تربت کے سامنے اپنا دھرنا منتقل کردیا ہے

لاپتہ افراد کے لواحقین نے کہا ہے کہ آج ایکس پر مہم چلایا جائے لاپتہ افراد کے لواحقین نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچ نسل کشی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ٹویٹ اور پوسٹ کر کے اس مہم میں حصہ لیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post