ننگر ہار : کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت 20 افراد ھلاک

 


افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ھلاک   ہوگئے۔ کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔

افغان میڈیا نے گورنر نگر ہار کے حوالے سے  بتایا ہے کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔ ڈوب کر ھلاک ہونے والے افراد میں سے 5 کی نعشیں  نکال لی گئی ہیں۔

کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں اور نعشوں کی تلاشی کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post