خاران شہر گواش روڑ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے گاڑیوں کی قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر گواش روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ، ابتدائی اطلاع کے مطابق اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔