ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی سے پاکستانی قابض فورسز نے علی بخش ولد علی خان بگٹی نامی ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا.
ذرائع کے مطابق علی بخش بگٹی کو گزشتہ سال ستمبر میں بھی پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے لاپتہ کردیا تھا، جنھیں دو مہینے تک تشدد کے بعد رہا کردیا گیا تھا.
یہ دوسری بار ہے انھیں پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
دریں اثناء 16مۂی 2024 کو مچھ سے لاپتہ نوجوان ملک شاہ عرف کامران بلوچ آج بروز جمعہ بمورخہ 31 مئی2024 ریلوے اسٹیشن شال سے باحفاظت بازیاب ہوگے۔