حب بجلی بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس کی ہوائی فائرنگ، متعدد زخمی,لورالائی میں مظاہرہ

 



حب بجلی کی بندش کیخلاف مظاہرین کا احتجاج  پولیس کی ہوائی فائرنگ  متعدد افراد زخمی ،مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے Kالیکٹرک کے ساتھ پولیس کی ستم ظریفی پر شہری سراپااحتجاج،
عوام حلقوں کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت۔

حب شہرا ور قرب وجوار کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری قیامت خیز گرمی کی لہر کے دوران بجلی کے شدید بحران اور Kالیکٹرک انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلاف حب کے شہری سوک سینٹر کے سامنے مرکزی شاہراہ پر احتجاج کر رہے تھے کہ حب پولیس موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کا راستہ اپنانے اور مظاہرین کو قومی شاہراہ سے ہٹانے کیلئے بات چیت کرنے کے بجائے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔

جس سے مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے اور Kالیکٹرک کی زیادتیوں کے ساتھ ساتھ پولیس کی سکھاشاہی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین پر ہوائی فائرنگ اورگیس کے گولے برسانے کے موقع پر مظاہرین کے اندر بھگدڑ مچ گئی جسکی وجہ سے متعدد مظاہرین کے زخمی ہونے اور چوٹیں آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے حب کے سیاسی اور عوامی حلقوں نے حب پولیس کے مذکورہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پہلے ہی شہری Kالیکٹرک کی ستم ظریفی کا رونا رو تے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے تھے کہ ستم بالا کے ستم ظریفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس نے ان پر اپنے ہتھیاروں کے منہ کھول دیئے جو کہ حب کے عوام کے زخموں پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف اقدام ہے۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

لورالائی میں کابلی گاڑیوں کی نام پر  آپریشن کیخلاف آل پارٹیز لورالائی کی جانب سے ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر مقررین نے  انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ہراساں کرنے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی بعد ازاں ریلی جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔

اس موقع پر  آل پارٹیز لورالائی کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔ ،انھوں نے کہاکہ کابلی گاڑیوں کے نام پر شہریوں کو تنگ کرنے کا عمل روکا جائے بصورت دیگر مقامی انتظامیہ حالات کے ذمہدار خود ہونگے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post