مصنف ،ادیب ، سینئیر پروڈیوسر، معروف کمپئیر محمد الفت آج صبح بقضائے الہیٰ وفات کرگئے ۔

 


شال ہر دل عزیز ملنسار اور شفیق ، تمام عمر بلوچستان میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم رہنے والے براہوئی زبان کے مصنف ، ریڈیو کے سینئر پروڈیوسر  ٹیلی ویژن کے کمپیئر  محمد الفت آج شال کے نجی ہسپتال میں قضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔ 

مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے اور شال  کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

آپ نے براہوئی نثر نگاری ،مزاحیہ نگاری سمیت شاعری میں  بھی کتابیں  تصنیف کیے۔ 

 پاکستان ٹیلی وژن کے شال سینٹر سے نشریات کے آغاز سے ہی میر محمد الفت ادارے سے بحیثیت کمپئیر وابستہ رہے۔

 دہائیوں پر مشتمل فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ۔ بلوچستان میں ٹیلی وژن کی نشریات کے آغاز سے قبل  جہاں جہاں ریڈیو کی آواز پہنچتی رہی میر محمد الفت ریڈیو پاکستان براہوی اور اردو زبان کی خوبصورت صدا کار کی حٰیثیت سے پہچانے گئے۔

 مرحوم پی ٹی وی شال سے نیوز بلیٹن کے آغاز سے ہی براہوی لینگویج ٹرانسلیٹر اور نیوز کاسٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ 

  بلوچستان بھر سے زبان و ادب سے وابستہ لوگوں، سماجی اور سیاسی شخصیات نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی وفات سے بلوچستان میں زبان و ادب کے شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post