بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں سیاسی تنظیم کاری کا سہرا میر یوسف عزیز مگسی کو جاتا ہے ۔این ڈی پی



کوئٹہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی  این ڈی پی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں سیاسی تنظیم کاری کا سہرا میر یوسف عزیز مگسی اور ان کے دیگر ساتھیوں سمیت عبدالعزیز کرد کو جاتا ہے.

انھوں نے کہاہے کہ بلوچ سیاسی تاریخ میں یوسف عزیز مگسی اولین رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں جس نے باقاعدہ انجمن اتحاد بلوچاں کی بنیاد رکھ کر بلوچ سماج کے اندر سیاسی تنظیم کاری کا آغاز کیا.

ترجمان این ڈی پی نے کہاہے کہ آج  ان کی برسی کے موقع پر ان کے قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.


Post a Comment

Previous Post Next Post