کیچ پاکستانی فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی جاری ،دو بھائی جبری لاپتہ
ہمارےنمائندے کے مطابق گزشتہ رات گومازی کے پہاڑ دیزیگ میں بھی فورسز قافلے داخل ہوگئے ہیں ۔ جبکہ چار جنگی ہیلی کاپٹر بھی مزکورہ پہاڑوں میں نیچی پرواز کر رہے ہیں ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ علاقوں سے تاحال کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
دریں اثناء تربت گزشتہ شب تقریباساڑھے گیارہ بجے کے قریب ایف۔سی اور دیگر فورسز نے میری کلات میں چھاپہ مار کر دو بھائیوں سجاد اور قدیر کو تشدد کا نشانہ بناکر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
اہلخانہ کے مطابق رات گئے فورسز نے ہمارے رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور دونوں بھائیوں کو زبردستی اٹھایا ایک بھائی کو شدید تشدد کے بعد اٹھاکر لے گئے تاہم رات 2 بجے ایک کو کیچ کور ندی میں پھینک دیا جبکہ دوسرا تاحال لاپتہ ہے۔
لاپتہ نوجوان کے ہمشیرہ نے ویڈیو زریعے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر لاپتہ بھائی کو منظر عام پر لاکر رہا نہ کیا گیا تو ہم اہل محلہ ڈی بلوچ مقام پر دھرنا دیکر روڑ بلاک کردینگے۔